Wed, September 16, 2026

جھوٹ، الزام اور خاموشی: پہلگام حملے کے گرد بھارت کا متزلزل بیانیہ بے نقاب

جھوٹ، الزام اور خاموشی: پہلگام حملے کے گرد بھارت کا متزلزل بیانیہ بے نقاب

اسلام آباد: پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات ایک بار پھر حقیقت کی کسوٹی پر جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ ششی تھرور، بھارتی حکومت اور میڈیا کا بیانیہ نہ صرف تضادات سے بھرا ہوا ہے، بلکہ خود بھارت کے اندر بھی عوامی اور سیاسی حلقے اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی، تحقیقات سے گریز، اور جھوٹی کہانیاں گھڑنے کا یہ عمل بھارت کی پرانی روایت بن چکا ہے۔ پاکستان کی بارہا پیشکشوں کے باوجود بھارت کی جانب سے کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ دستاویزات، ٹی آر ایف کی تردید، اور پہلگام کے 200 کلومیٹر اندر ہونے کے باوجود حملے کا ہونا ، یہ سب اس واقعے کو فالس فلیگ قرار دینے والے دعوؤں کو  مضبوط کررہے ہیں۔

ٹیگز: