مالاکنڈ: باٹا کے سرسبز پہاڑی سلسلے میں لگی آگ نے تیسرے روز بھی شدت اختیار کیے رکھی۔ دھواں اگلتے درخت، بھاگتے جانور، اور جلے ہوئے مناظر قدرتی حسن کی بربادی کی خاموش گواہی دے رہے ہیں۔
ریسکیو، محکمہ جنگلات، ایف سی اور لیویز کے اہلکار مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، مگر سخت جغرافیائی حالات ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ آگ نے قیمتی جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین نے فوری فضائی امداد اور پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ فطرت کی یہ چیخ پکار مزید نہ بڑھے۔