لاہور: اداکارہ حمیرا اصغر کی میت کو ان کے گھر سے سیدھا ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک قبرستان لے جایا گیا جہاں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں دفن کر دیا گیا۔
خاندان کے چند قریبی افراد اور فنکاروں نے تدفین میں شرکت کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، حمیرا کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی تھی، جس میں کوئی تشدد کے نشانات نہیں ملے۔
ان کی اچانک موت نے شوبز حلقے اور مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔