کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار رہا اور مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 33 ہزار 620 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں مسلسل تیزی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔
دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب ایک ڈالر کی قیمت 284 روپے 2 پیسے ہو گئی ہے۔