اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور سے لندن کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلی پرواز 30 مارچ کو روانہ ہوگی اور ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 4 پر لینڈ کرے گی۔
چھ سال کے وقفے کے بعد لاہور سے لندن پروازیں بحال ہو رہی ہیں، جبکہ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔