کوئٹہ :وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین پارلیمنٹ نے کیا۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وہ اپنی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس موقع پر وزیرِاعظم دانش سکول کا افتتاح بھی کریں گے، جو علاقے میں تعلیمی سہولیات میں اضافے کا حصہ ہے۔