Wed, September 16, 2026

وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے ازبکستان پہنچ گئے

وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے ازبکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کا دورہ شروع کردیا۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی دعوت پر وزیرِاعظم تاشقند پہنچے جہاں ان کا استقبال ازبک اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ وفد کی تاشقند میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارتی، دفاعی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم نے ازبک عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ اقتصادی روابط مضبوط کرنے کی عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم تاشقند میں ٹیکنو پارک اور دیگر اقتصادی ترقی کے منصوبوں کا بھی دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان مزید تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

ٹیگز: