Wed, September 16, 2026

شہباز شریف آج کوئٹہ پہنچیں گے، صوبے میں امن و امان پر اجلاس کریں گے

شہباز شریف آج کوئٹہ پہنچیں گے، صوبے میں امن و امان پر اجلاس کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

علاوہ ازیں، لیگی رہنماؤں کے ساتھ بھی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔ ملاقاتوں میں صوبے کی مجموعی صورت حال، سیاسی امور اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام کے اقدامات کی رفتار کو بڑھانا اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی جائزہ لینا بتایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: