لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا کہ ایک شخص سے اتنے بڑے صوبے کو سنبھالنے کی توقع کرنا غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 75 سالوں سے ہم گورننس کی بہتری کا خواب دیکھ رہے ہیں، مگر آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نئے صوبے بنا کر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اختلافِ رائے کا احترام کرتے ہیں اور نئے صوبوں کے مخالفین سے بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں۔