Wed, September 16, 2026

نواز شریف اور خواجہ آصف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو

نواز شریف اور خواجہ آصف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گہری بات چیت کی گئی۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا، "میں اور خواجہ آصف نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، چاہے حالات مشکل ہوں یا آسان، ہم نے ہر مرحلے پر ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ن لیگ ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے جس میں کارکنوں کی اہمیت ہمیشہ سب سے زیادہ رہی ہے۔"

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نواز شریف کی سیاسی بصیرت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "پاکستان جب بھی مشکلات میں آیا ہے، نواز شریف کی قیادت اور سیاسی بصیرت نے ملک کو ہمیشہ راہ دکھائی ہے۔"

ملاقات میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور ملکی سیاست کے اہم پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: