Wed, September 16, 2026

شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بات کی گئی۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

نواز شریف نے اس موقع پر ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ پنجاب میں امن و امان کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہیں، اور ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ٹیگز: