سیالکوٹ:سیالکوٹ اور مضافاتی علاقوں میں جمعرات کی صبح سے جاری تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور صفائی کے عملے کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔