Wed, September 16, 2026

عظمیٰ بخاری کی سرپرستی میں شائستہ فیملی تھیٹر کی بحالی، ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ ہاؤس فل

عظمیٰ بخاری کی سرپرستی میں شائستہ فیملی تھیٹر کی بحالی، ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ ہاؤس فل

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ نگرانی شائستہ، بامقصد اور فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز کردیا گیا۔ الحمرا ہال میں ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، جس کا پہلا شو ہاؤس فل رہا۔

ڈرامے میں عوام کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی اور الحمرا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فیملیز کے لیے معیاری اور بامقصد تفریح کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹیگز: