لاہور: ایئربلیو نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے نیا بین الاقوامی فلائٹ روٹ متعارف کروا دیا ہے۔ نئی پروازیں 2 مئی سے شروع ہوں گی اور ہفتے میں دو دن، بدھ اور ہفتہ کو آپریٹ ہوں گی۔
ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ باکو سیاحت اور کاروباری مواقع کے لحاظ سے اہم شہر ہے، اور لاہور سے اس نئے روٹ پر مسافروں کے لیے خصوصی اور مسابقتی کرایوں کی پیشکش کی جائے گی تاکہ زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
مسافروں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ براہ راست پروازیں سفر کے وقت میں کمی اور سہولت فراہم کریں گی، اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بھی فروغ دیں گی۔