Wed, September 16, 2026

ایران نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

ایران نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

تہران : اب ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں شہر آپس میں براہ راست جڑ گئے ہیں، جو لوگوں کا کافی عرصے سے مطالبہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان نئی پروازوں سے خطے میں کاروبار، سیاحت اور آپس کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ ایران اور پاکستان دونوں ممالک اپنی جغرافیائی حیثیت اور معاشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی رابطے کو مزید بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ پروازیں خاص طور پر کوئٹہ سے ایران کے ان شہروں کے لیے پاکستانی مسافروں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

ٹیگز: