Wed, September 16, 2026

پی ٹی آئی میں سب کو ہر قسم کی آزادی، سیاست اور مال مل رہا ہے: فیصل واوڈا

پی ٹی آئی میں سب کو ہر قسم کی آزادی، سیاست اور مال مل رہا ہے: فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں سب کو ہر قسم کی آزادی، سیاست اور مال مل رہا ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حصے میں کچھ نہیں آ رہا۔ فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "عمران خان اکیلے رہ گئے ہیں، انہوں نے اپنے سیاسی کارڈ الٹے کھیلے ہیں اور اب مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔"

واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رک چکی ہے، کیونکہ سپورٹرز نے یہ سمجھ لیا ہے کہ پارٹی کے کچھ رہنما فنڈز کے ذریعے اپنے ذاتی مفاد کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی آئی میں شدید گروپنگ اور دھڑے بندی ہو رہی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنے ہی لوگوں کی سازشیں سامنے آ چکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماد اظہر کا استعفیٰ بھی ایک "سمجھوتے" کے تحت دیا گیا تھا اور وہ جلد پارٹی میں واپس آئیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ان تمام سازشوں اور ڈراموں کے بارے میں وہ پہلے ہی قوم کو آگاہ کر چکے تھے اور اب فیصلہ قوم کے ہاتھ میں ہے

ٹیگز: