Wed, September 16, 2026

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کر دیا

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کر دیا

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خوشخبری دی ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ مشتاق احمد اس وقت عمان میں پاکستان کے سفارتخانے میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتخانہ ان کی سہولت اور خواہشات کے مطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر تعاون کیا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد صمود فلوٹیلا کے قافلے کا حصہ تھے جو غزہ کے محصور لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ٹیگز: