Wed, September 16, 2026

معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دعوے حقیقت سے دور ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ اپنے دفاع کے حقائق شفاف انداز میں پیش کیے ہیں۔

امریکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل احمد شریف نے بتایا کہ ہماری فوجی حکمت عملی جدید اور موثر ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر مبنی ہے، جس میں ملکی سطح پر تیار ہونے والی چیزیں بھی شامل ہیں۔ چاہے وہ چینی ہو یا امریکی، پاکستان ہر قسم کی بہترین دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن ہم ہتھیاروں کی دوڑ میں بھارت کے ساتھ شامل نہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے رافیل سمیت کئی طیارے مار گرائے، جن کی کارکردگی بہترین رہی۔

بلومبرگ نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک ہفتہ پہلے تصدیق کی تھی کہ پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کے سات طیارے مار گرائے۔

اسی طرح، اگست میں پاکستان نے چینی ساختہ Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر بھی اپنے ہتھیاروں میں شامل کیے ہیں۔ پاکستان نہ صرف چینی ہتھیار استعمال کرتا ہے بلکہ امریکی ساختہ F-16 طیارے بھی اپنی فضائیہ کی طاقت کا حصہ ہیں۔

ٹیگز: