Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں، راکھی ساونت کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں، راکھی ساونت کا دعویٰ

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے ایک حیران کن اور متنازع دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے حقیقی والد ہیں۔ راکھی، جو اپنے بے باک انداز اور متنازع بیانات کے لیے معروف ہیں، نے یہ دعویٰ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد کیا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ان کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوا، اور والدہ نے ان کے لیے ایک خط چھوڑا تھا جس میں لکھا تھا، "تم مجھ سے ہمیشہ پوچھتی تھیں کہ تمہارا باپ کون ہے، تمہارے اصلی والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔" راکھی کے مطابق، یہ بات انہیں والدہ کے انتقال کے بعد پتہ چلی کہ ان کے والد واقعی ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

راکھی کا یہ دعویٰ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سبب بن گیا ہے، جہاں صارفین ان پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے بیانات دیتی ہیں۔ یہ دعویٰ راکھی کی جانب سے کیے گئے متنازعہ بیانات کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے، جن میں وہ کچھ عرصہ پہلے کہہ چکی تھیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام تبدیل کیا ہے اور مختلف مواقع پر عمرہ بھی ادا کیا ہے۔

اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ اس پر ہنسی مذاق کر رہے ہیں، تو کچھ صارفین انہیں صرف خبروں میں آنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: