Wed, September 16, 2026

معروف ڈرامہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نصرت ٹھاکر کو ہم سے رخصت ہوئے 16 سال ہوگئے

معروف ڈرامہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نصرت ٹھاکر کو ہم سے رخصت ہوئے 16 سال ہوگئے

لاہور : پاکستان کے معروف ڈرامہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نصرت ٹھاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 16 برس بیت چکے ہیں۔ نصرت ٹھاکر 1937 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور ان کی عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے ہوا۔ بعد ازاں وہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے جڑ گئے اور وہاں ڈیوٹی آفیسر کے طور پر کام کیا۔ پھر اسسٹنٹ پروڈیوسر بنے اور آخرکار پروڈیوسر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ پی ٹی وی لاہور سنٹر کے جنرل مینیجر بھی رہے۔

نصرت ٹھاکر کی شناخت ان کے پیش کردہ اور ہدایت کردہ لازوال ڈراموں سے بنی، جن میں "وارث" سب سے مشہور رہا۔ یہ ڈرامہ سیریل امجد اسلام امجد کی تحریر تھا، جس کا آغاز غضنفر علی نے کیا تھا، لیکن بعد میں نصرت ٹھاکر نے اس کی کمان سنبھالی اور اسے پی ٹی وی کی تاریخ کا ایک سنگ میل بنا دیا۔

نصرت ٹھاکر کے دیگر مشہور ڈرامے "دہلیز، سمندر، پیاس، خواہش، نشیمن، دنیا اور غلام گردش" جیسے ڈرامے بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہوئے۔ ان کی ایک اور کامیاب سیریل "اندھیرا اجالا" بھی پاکستان ٹی وی کے سنہری دور کا حصہ بنی اور آج بھی لوگوں کی یادوں میں زندہ ہے۔

نصرت ٹھاکر 7 نومبر 2009 کو لاہور میں انتقال کر گئے اور لاہور کینٹ کے قبرستان میں دفن ہیں۔ ان کی تخلیقات اور ڈراموں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا باب لکھا، اور ان کا نام ہمیشہ عزت سے لیا جائے گا۔

ٹیگز: