Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز

ملک بھر میں سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے خریداروں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونا آج 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 58 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹیگز: