Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کے ہاتھوں میں ہے۔

اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 21 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں گلیڈی ایٹرز نے 11 میچز جیتے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ فاتح ٹیم پی ایس ایل 10 کے فائنل میں جگہ بنائے گی۔

ٹیگز: