Wed, September 16, 2026

پاکستان کا معاشی و سفارتی کم بیک: 'بلومبرگ' نے پاکستان کو خطے کی ابھرتی ہوئی طاقت قرار دے دیا، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد عروج پر

پاکستان کا معاشی و سفارتی کم بیک: 'بلومبرگ' نے پاکستان کو خطے کی ابھرتی ہوئی طاقت قرار دے دیا، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد عروج پر

اسلام آباد/نیویارک: پاکستان نے عالمی اسٹریٹجک اور اقتصادی محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، جہاں اب اسے خطے میں ابھرتی ہوئی معارتی اور سفارتی قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دنیا کے معتبر ترین مالیاتی ادارے اور جریدے ”بلومبرگ“ (Bloomberg) نے پاکستان کی معاشی بحالی پر ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ملک کی اسٹریٹجک اہمیت اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا کھل کر اعتراف کیا گیا ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، خلیجی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں پاکستان کی متحرک، دوراندیش اور مدبرانہ سفارت کاری نے بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار اور قد کاٹھ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔رپورٹ میں اس بات کو خصوصیت سے اجاگر کیا گیا ہے کہ شدید علاقائی چیلنجز اور معاشی مشکلات کے باوجود، پاکستان اپنی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد پلس پوائنٹ پر لانے میں کامیاب رہا ہے۔
 پاکستان کے معاشی استحکام کو دیکھتے ہوئے اب عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان کی مارکیٹ میں دلچسپی یکدم بڑھ گئی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک انتہائی مثبت اشارہ ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق، بلومبرگ جیسے بڑے عالمی ادارے کی یہ گواہی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے مستقل طور پر باہر نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

ٹیگز: