Wed, September 16, 2026

پاک فضائیہ کی کارروائی پر "دی ہندو " کی خبر اچانک غائب، سچ دبانے کی کوشش

پاک فضائیہ کی کارروائی پر

نئی دہلی: معروف بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی کی خبر اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دی۔ ابتدائی طور پر اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں، مگر کچھ ہی دیر بعد یہ خبر ویب سائٹ سے غائب ہو گئی اور سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کے جواب میں تین رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک جاسوس ڈرون کو نشانہ بنایا، جبکہ بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں منگل اور بند کی درمیانی رات   بھارت کی طرف سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی فضائی خلاف ورزیوں کے بعد کی گئیں۔

پاک فوج نے ان کامیابیوں کی تفصیلات میڈیا سے کھل کر شیئر کیں، جبکہ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اصل حقائق چھپاتے ہوئے صرف حکومت کا مؤقف پیش کیا۔

ٹیگز: