Wed, September 16, 2026

 جی ایچ کیو حملہ کیس میں تحریک انصاف کے 47 رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا

 جی ایچ کیو حملہ کیس میں تحریک انصاف کے 47 رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو (GHQ) حملہ کیس میں سنگین الزامات ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین سمیت 47 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں۔     تمام 47 مجرموں کو 10،10 سال قید بامشقت کا حکم دیاگیاہے۔  ہر مجرم پر 5 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔ عدالت نے تمام مجرموں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں درج ذیل رہنما مجرم قرار پائے ہیں۔
    عمر ایوب، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، زرتاج گل، شہباز گل، زلفی بخاری، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان۔

ٹیگز: