تہران :پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراغچی سے ملاقات کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، اس ملاقات میں امریکہ اور ایران کے مابین جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں، جنگ بندی کی تازہ تجاویز اور اختلافی نکات کے حل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اپنے اس اہم دورے کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی سے بھی ملاقات کی، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں وزرائے داخلہ کے مابین دوسری اہم نشست تھی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد پاک-ایران سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔