Wed, September 16, 2026

عید پر صفائی کے خصوصی انتظامات، مریم نواز کی سڑکیں دھونے اور عرقِ گلاب چھڑکنے کی ہدایت

عید پر صفائی کے خصوصی انتظامات، مریم نواز کی سڑکیں دھونے اور عرقِ گلاب چھڑکنے کی ہدایت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری طور پر اٹھائی جائیں، سڑکیں دھوئی جائیں اور عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے تاکہ ماحول صاف اور خوشبودار رہے۔

پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں کلین اپ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ صفائی کے اس عمل کی نگرانی کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جب کہ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اس آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق شہریوں میں آلائشیں ڈالنے کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ صفائی میں سہولت ہو۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں اور صفائی کے کام کی نگرانی کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے صفائی کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا "محلے، گلیاں، بازار اور سڑکیں صاف اور خوشگوار ماحول کے عکاس ہونے چاہییں، امید ہے ادارے اس بار پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔"

ٹیگز: