Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ،آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، جہاں وہ اگلے محاذوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منانے پہنچے۔ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے معصوم شہریوں کی شہادت کا جواب جرات سے دیا گیا ہے۔

انہوں نے "مارکۂ حق" اور "آپریشن بنیان مرصوص" میں جوانوں کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا اور ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینے پر ان کی تیاری کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

فیلڈ مارشل نے اپنے بیان میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی مؤقف دوہرایا۔ انہوں نے کہا "کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔ کشمیریوں کی طویل اور بہادر جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔"

ٹیگز: