Wed, September 16, 2026

قومی کرکٹرز کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا پیغام

قومی کرکٹرز کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا پیغام

راولپنڈی : عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغامات میں کھلاڑیوں نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر دوسروں کو بھی یاد رکھیں اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

سلمان علی آغا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے پورے پاکستان اور امتِ مسلمہ کو عید مبارک ہو۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سادہ انداز میں کہا، "میری طرف سے سب کو عید کی بہت بہت مبارکباد"۔

فہیم اشرف نے کہا کہ آپ سب کو عید مبارک، اس موقع پر خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کا بھی خیال رکھیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے عید کی مبارکباد دی اور سب کے لیے دعا کی۔

نوجوان بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ عید خوشی کا دن ہے، اسے اپنی فیملی کے ساتھ بھرپور انداز میں منائیں۔ محمد حارث نے یاد دلایا کہ اس عید پر اُن لوگوں کا بھی خیال رکھیں جو قربانی نہیں کر سکے۔

صاحبزادہ فرحان نے بھی عید کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہے ایک دوسرے کے قریب آنے کا، فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ عامر جمال نے پیغام دیا کہ خوشیوں کو صرف اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ دوسروں تک بھی پہنچائیں۔

سفیان مقیم نے کہا کہ میری اور پوری ٹیم کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو عید مبارک ہو۔

ٹیگز: