ہیملٹن : نیوزی لینڈ میں عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز نے قوم کو خوشی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کرکٹرز نے ہملٹن میں نماز عید ادا کی، اور اس کے بعد شائقین کرکٹ کے ساتھ تصاویر بنائیں اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ کھلاڑیوں نے اپنی قوم سے کہا کہ "اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں، عید کی خوشیاں خود بھی منائیں اور دوسروں کو بھی ان خوشیوں میں شامل کریں۔"
کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ ایک صفر کی برتری کے ساتھ آگے ہے۔