اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں آبادی سے متعلق امور پر پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان نیشنل پاپولیشن کونسل کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کونسل کے رکن ہوں گے۔
کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
حکومت کے مطابق نیشنل پاپولیشن کونسل ملک میں آبادی کے حوالے سے درپیش چیلنجز، پالیسی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی کی نگرانی میں کردار ادا کرے گی۔