Wed, September 16, 2026

کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان، ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی

کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان، ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی

کراچی:سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد وہاں موجود خطرناک ڈاکوؤں کو ختم کرنا اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ خود کو چیمپئن سمجھتے ہیں یا ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اس آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی حصہ لیں گے اور ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی مدد بھی لی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے زور دیا کہ امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی بلا روک ٹوک جاری رہے گی۔

ٹیگز: