لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور کچے کے علاقے اب مکمل طور پر جرائم پیشہ عناصر سے آزاد کر دیے گئے ہیں۔
کچے میں آپریشن کی کامیابی کے موقع پر اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں کچھ ڈاکوؤں نے ان علاقوں میں اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھ کر لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر رکھا تھا، حتیٰ کہ بعض افراد کو اغواء بھی کیا جاتا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب ان علاقوں میں حکومتی کنٹرول مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے اور آپریشن کے دوران خوش قسمتی سے کوئی انسانی جان نہیں گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو علاقے پہلے خوف کے زیر اثر تھے، وہ اب قانون کی عملداری کے تحت محفوظ اور محفوظ رہائش کے قابل بن گئے ہیں۔
۔