Wed, September 16, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی راہ ہموار، وزیراعظم نے سپیکر کو اجازت دے دی

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی راہ ہموار، وزیراعظم نے سپیکر کو اجازت دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر کی درخواست پر حکومتی وفد بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ مذاکرات صرف پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہوں گے اور کسی غیر منتخب فرد سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔

سپیکر قومی اسمبلی کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن نے اب تک باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملک کے معاملات بہتر انداز میں چلانے کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سپیکر کے چیمبر میں آتی ہے تو مذاکرات ممکن ہیں، جبکہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے کو سپیکر حل کریں گے۔

ٹیگز: