Wed, September 16, 2026

صحت کے نظام میں تبدیلی: پنجاب میں "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز" کی شروعات

صحت کے نظام میں تبدیلی: پنجاب میں

لاہور::پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز" متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد 19 اہم صحت کے امور کو مؤثر انداز میں مکمل کرنا ہے، تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے 20,000 ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز" کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس سے 39,000 لیڈی ہیلتھ ورکرز اس فورس کا حصہ بنیں گی۔

اس کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے تحت تقریباً 60,000 افراد پر مشتمل ایک بڑی ورک فورس تشکیل دی جائے گی، جو پولیو اور دیگر ویکسی نیشن پروگرامز کی ذمہ داری بھی اٹھائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کا مستند ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا، تاکہ صحت کی سہولتیں مزید بہتر اور مؤثر بنائی جا سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی ہے اور اسے فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگز: