Wed, September 16, 2026

ورلڈ کپ کا افتتاحی ٹکراؤ: نیدرلینڈز کا 147 پر بوریا بستر گول، پاکستان کو جیت کے لیے آسان ہدف

ورلڈ کپ کا افتتاحی ٹکراؤ: نیدرلینڈز کا 147 پر بوریا بستر گول، پاکستان کو جیت کے لیے آسان ہدف

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے معرکے میں پاکستانی اسپنرز نیدرلینڈز کے بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ سلمان علی آغا کی قیادت میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو مقررہ اوورز میں صرف 147 رنز تک محدود کر دیا ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں بہترین ثابت ہوا۔ نوجوان فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے نیدرلینڈز کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا اور 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور ابرار احمد نے مڈل اوورز میں رنز کی رفتار کو بریک لگایا۔ نواز نے سیٹ بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار نے اپنی 'گوگلی' سے ایکرمین کو کلین بولڈ کیا۔
 صائم ایوب نے نہ صرف بابر اور شاہین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پی ایس ایل میں دھاک بٹھائی تھی، بلکہ آج اپنی باؤلنگ سے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوارثابت ہوئی۔نیدرلینڈز کا آغاز ہی مایوس کن رہا۔      اوپننگ  کرتے ہوئے   میکس او ڈاؤڈ صرف 5 رنز بنا سکے۔سکاٹ ایڈورڈز نے 37 رنز بنا کر اسکور کو کچھ سہارا دیا لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم لڑکھڑا گئی۔
اننگز کے اختتام پر نیدرلینڈز نے آخری 4 وکٹیں صرف 19 رنز پر گنوا دیں، جس سے وہ ایک بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے۔پاکستان کے لیے یہ میچ محض جیتنا ہی کافی نہیں بلکہ بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔      بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان 2 قیمتی پوائنٹس پہلے ہی گنوا چکا ہے۔    سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے پاکستان کو اپنے تمام پول میچز میں رن ریٹ کو آسمان تک لے جانا ہوگا۔

ٹیگز: