لاہور : وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد لاہور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر کو 'سکیورٹی زون' میں تبدیل کر دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے ہنگامی سکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے افسران کو خود فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا ہے۔
شہر کی تمام بڑی مساجد اور امام بارگاہوں کے گرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ نمازِ جمعہ اور دیگر اجتماعات کے دوران سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں (بشمول موٹروے اور جی ٹی روڈ) پر کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ ہر آنے والی گاڑی کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔
حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں تاکہ مشکوک عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے۔