Wed, September 16, 2026

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار، حکومتی وفد کا مفاہمتی مشن ناکام

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار، حکومتی وفد کا مفاہمتی مشن ناکام

اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی تناؤ کم نہ ہو سکا، اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی اہم ملاقات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئی۔ پیپلز پارٹی نے ایوان میں علامتی شرکت کا فیصلہ برقرار رکھا اور واضح کر دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی براہ راست ملاقات تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، حکومتی وفد پیپلز پارٹی کو منانے میں ناکام رہا۔ ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے ایک بار پھر بیان بازی روکنے کی یقین دہانی کرائی گئی، تاہم پیپلز پارٹی نے حکومتی مؤقف پر مکمل اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔

حکومتی وفد میں سردار ایاز صادق، رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی راجہ پرویز اشرف، اعجاز جاکھرانی اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ نے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس وقت تک پارلیمانی حکمت عملی میں تبدیلی نہیں لائے گی جب تک قیادت کی سطح پر براہ راست بات نہ ہو جائے۔ ملاقات کے بعد بھی دونوں جماعتوں کے مؤقف میں لچک نہ آنے کے باعث ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ٹیگز: