راولپنڈی :تازہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پاکستان میں حملوں کے لیے امریکہ کے سابقہ چھوڑے گئے اسلحے کا استعمال کر رہی ہے۔ افغان طالبان مبینہ طور پر ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ بھی فراہم کر رہے ہیں۔
امریکہ نے 2002 سے 2021 تک افغانستان کی تعمیر نو پر تقریباً 144.7 ارب ڈالر خرچ کیے، لیکن دو دہائیوں کے مشن کے باوجود افغانستان میں مستحکم حکومت اور دیرپا استحکام قائم نہیں ہو سکا۔
امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان (SIGAR) کی حالیہ آڈٹ رپورٹ میں منصوبوں کی ناکامی اور بدعنوانی کے کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے۔