Wed, September 16, 2026

ترکیہ نے پاکستان میں جنگی ڈرونز کی فیکٹری بنانے کے منصوبے کی تیاری مکمل کر لی

ترکیہ نے پاکستان میں جنگی ڈرونز کی فیکٹری بنانے کے منصوبے کی تیاری مکمل کر لی

اسلام آباد : ترکیہ نے پاکستان میں جنگی ڈرونز بنانے کے لیے ایک فیکٹری قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے تحت سٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرونز کے پرزے پاکستان بھیجے جائیں گے، جہاں انہیں جوڑا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترکیہ پاکستان کی بحریہ کے لیے جنگی جہاز بنانے پر کام کر رہا ہے اور پاکستان کے درجنوں ایف 16 طیاروں کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔ اس مشترکہ منصوبے سے دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں مزید تعاون اور مضبوطی آئے گی۔

ٹیگز: