Wed, September 16, 2026

اگلے 5 سال میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ فہرست سامنے آ گئی

اگلے 5 سال میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ فہرست سامنے آ گئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک کے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے، جو تین مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں اس منصوبے کی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے دوران 10 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، جن میں پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بینک اور آئسکو سمیت تین ڈسکوز شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے میں، جو ایک سے تین سال پر محیط ہوگا، سٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، چار جنکوز اور لیسکو سمیت چھ ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

تیسرے اور آخری مرحلے میں، جس کی مدت تین سے پانچ سال رکھی گئی ہے، پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق نجکاری کا مقصد مالی بوجھ کم کرنا اور قومی معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔

ٹیگز: