Wed, September 16, 2026

پنجاب کے اسکول 24 اگست تک بند رہیں گے، قبل از وقت کھولنے پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب کے اسکول 24 اگست تک بند رہیں گے، قبل از وقت کھولنے پر سخت کارروائی کا انتباہ

لاہور:  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے اور مقررہ تاریخ سے پہلے اسکول کھولنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک ماہ کے لرننگ کیمپس کا انتظام کیا گیا تھا، تاہم یہ کیمپس نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے نہیں بلکہ گزشتہ تعلیمی نقصان کو کم کرنے کے مقصد سے قائم کیے گئے تھے۔

رانا سکندر حیات نے وضاحت کی کہ 24 اگست سے قبل اسکولوں میں باقاعدہ تدریسی عمل شروع کرنے سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور شیڈول پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو موسم گرما کی تعطیلات کا مکمل دورانیہ دیا جائے اور مقررہ تاریخ سے پہلے کلاسز کا آغاز نہ کیا جائے۔

وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے والدین اور طلبہ سے کہا ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے پھیلنے والی غیرمصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دی جائے اور صرف سرکاری اعلان کو ہی حتمی سمجھا جائے۔

ٹیگز: