Wed, September 16, 2026

پنجاب اور قراقالپاقستان کے درمیان معاشی تعاون کے نئے امکانات، زرعی منصوبوں اور جڑواں شہروں کی تجویز زیر غور

پنجاب اور قراقالپاقستان کے درمیان معاشی تعاون کے نئے امکانات، زرعی منصوبوں اور جڑواں شہروں کی تجویز زیر غور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ازبکستان کے خود مختار خطے قراقالپاقستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، زراعت، لائیوسٹاک اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر اقتصادی روابط کو مزید وسعت دی جائے۔

زرعی شعبے میں قراقالپاقستان کو آلو کی کاشت کے لیے 100 سے 200 ہیکٹر زمین فراہم کرنے کے امکان کا جائزہ بھی لیا گیا، تاکہ زرعی پیداوار اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر لاہور اور نوکوس کو جڑواں شہر بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، جس کا مقصد ثقافتی، تعلیمی اور انتظامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

ملاقات کو دونوں خطوں کے درمیان تعاون کے نئے دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: