نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو درپیش انسانی بحران ناقابل تصور حد تک سنگین ہے اور اس کی فوری روک تھام کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ "ہمیں اس زمینی صورت حال کی سنگینی کا ادراک ہونا چاہیے، پوری دنیا بے یقینی کی کیفیت میں یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔" عاصم افتخار نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو ہوا ہے، اور اندھی گولیاں چلانا، ایک پوری آبادی کو بھوکا رکھنے اور محصور لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بالکل ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری انسانی امداد فراہم کی جائے اور فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ انسانی المیہ کو روکا جا سکے۔