Wed, September 16, 2026

ایران کا حملہ خطے کے امن کے لیے خطرہ، سرحدی حدود کی خلاف ورزی ناقابل برداشت: قطری وزیراعظم کی سخت تنقید

 ایران کا حملہ خطے کے امن کے لیے خطرہ، سرحدی حدود کی خلاف ورزی ناقابل برداشت: قطری وزیراعظم کی سخت تنقید

دوحہ: قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم نے کہا ہے کہ ایران کے امریکی اڈے پر حملہ قطری سرحدی حدود کی خلاف ورزی ہے اور اس کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ خطے کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور قطر اپنے دفاع کے لیے تمام سفارتی و قانونی راستے اختیار کرے گا۔
قطری وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے تمام فریقین پر معاہدے کی پابندی کا سخت مطالبہ کیا۔
لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے ایران کے حملے کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں استحکام کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
قطری وزیراعظم نے عالمی سطح پر امریکی صدر ٹرمپ سے رابطے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا، اور کہا کہ خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھا جانا چاہیے۔

ٹیگز: