اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ کسی بھی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں دیا جائے گا۔ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے اہم اتحادی ہیں اور دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو سندھ کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم سندھ کے پانی کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ہو چکی ہے اور سندھ کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔