Wed, September 16, 2026

عالمی تجارتی کشیدگی اور امریکی ٹیرف کے اثرات سے ایشیائی اور خلیجی سٹاک مارکیٹس میں مندی

عالمی تجارتی کشیدگی اور امریکی ٹیرف کے اثرات سے ایشیائی اور خلیجی سٹاک مارکیٹس میں مندی

ریاض : اس ہفتے کے آغاز میں امریکی ٹیرف اور عالمی تجارتی جنگ کے خدشات کے باعث ایشیائی اور خلیجی سٹاک مارکیٹس میں شدید گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ جاپان کا نکئی انڈیکس 9 فیصد نیچے آ گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 8 فیصد کم ہوا۔ جنوبی کوریا میں اتنی شدید مندی آئی کہ ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔

آسٹریلین مارکیٹ میں بھی نقصان ہوا، جہاں صرف 15 منٹ میں بینچ مارک ایس اینڈ پی انڈیکس 6 فیصد نیچے آ گیا، جس کے نتیجے میں 160 ارب ڈالر کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔

خلیج میں سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ میں 500 ارب ریال کا نقصان ہوا، اور سعودی تاسی انڈیکس 700 پوائنٹس کم ہو کر 11,200 پر بند ہوا۔ سعودی آرامکو کے شیئرز میں 340 ارب ریال کا نقصان ہوا، اور سعودی نیشنل بینک سمیت دیگر اہم کمپنیوں کو بھی نقصان ہوا۔

اسی طرح قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی سٹاک مارکیٹس میں بھی گراوٹ آئی، کویت میں 6.6 فیصد، قطر میں 5.5 فیصد، مسقط میں 2.1 فیصد اور بحرین میں 2.5 فیصد کمی ہوئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق خلیج کی مارکیٹس میں مئی 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی دیکھی گئی۔

ٹیگز: