Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، عالمی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، عالمی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس تقریباً 3,000 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 58 ہزار 154 پر آ گیا۔ پچھلے روز یہ انڈیکس 1,61,210 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹس بھی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے اثرات سے متاثر ہو رہی ہیں۔ امریکا میں ڈاؤ جونز 1.6 فیصد گر گیا، یورپ اور ایشیا کی مارکیٹس بھی مندی میں ہیں۔ جنوبی کوریا کی مارکیٹ ایک وقت میں 12 فیصد نیچے گئی، جاپان کا نکی انڈیکس 3 فیصد کم ہوا، اور آسٹریلیا و چین کی مارکیٹس بھی کمزور رہیں۔

تیل کی قیمتیں بڑھ کر 84.50 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہیں، جبکہ گیس کی قیمتیں تقریباً دوگنی ہو گئی ہیں۔

ٹیگز: