Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10 کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

پی ایس ایل 10 کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی، جس پر وزارت نے منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کے مطابق، پولیس کی مدد کے لیے ان شہروں میں فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔ ہر شہر کے لیے رینجرز کے ایک ونگ اور آرمی کی دو کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

تاہم اس درخواست میں کہا گیا کہ پی ایس ایل ایک ہائی پروفائل ایونٹ ہے جس میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں، آفیشلز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی ضروری ہے۔

علاوہ ازیں ، تینوں شہروں میں میچز کے دوران اور ٹیموں کے قیام و سفر کے وقت مکمل سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ اس کے لیے سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ سکیورٹی دستوں کی خدمات 6 اپریل سے 19 مئی تک درکار ہوں گی۔

ٹیگز: