Wed, September 16, 2026

برطانوی وزیراعظم کے ردعمل کے بعد ٹرمپ کا لہجہ نرم، برطانوی فوج کی خدمات کا اعتراف

برطانوی وزیراعظم کے ردعمل کے بعد ٹرمپ کا لہجہ نرم، برطانوی فوج کی خدمات کا اعتراف

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کی ناراضی کے بعد اپنے مؤقف میں نرمی لاتے ہوئے برطانوی فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کے بہادر فوجی ہمیشہ امریکا کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مضبوط، گہرے اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق امریکی قوم برطانوی فوجیوں سے محبت کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

ٹیگز: